Posts

Showing posts from March, 2024

آئی فون خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،کمپنی کا سستا ترین فون

Image
آئی فون خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،کمپنی کا سستا ترین فون publicnews کیپشن: Iphone سورس: web desk ویب ڈیسک:  ٹیکنالوجی  کی دنیا میں آئے روز حیرت انگیز ایجادات ہورہی ہیں، دنیا کی بڑی بڑی موبائل فون کمپنیز میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اس حوالے سے ایپل  کمپنی  نے سستاترین موبائل فون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی  ٹیکنالوجی   کمپنی  ایپل  کی جانب سے نئے سستے ترین  آئی فون   ایس ای  کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔ایک رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ  آئی فون   ایس ای  4 کے  ڈسپلے  کے لیے او ایل ای ڈی پینل استعمال کیا جائے گا۔ فون کے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن (سی اے ڈی) کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جن کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے فون کا  فرنٹ   آئی فون  14 سے ملتا جلتا ہوگا۔مگر فون کے بیک پر 2 کی بجائے صرف کیمرا ہوگا۔ اب ایک نئی لیک میں اس فون کا ڈیزائن سامنے آیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فون کے بیک پر 2022 کے  آئی فون   ایس ای  3 کی طرح 12 میگا...

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں زونگ نے مفت سروسز دینے کا اعلان کردیا

Image
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں زونگ نے مفت سروسز دینے کا اعلان کردیا سورس: Facebook/Zongers کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) زونگ فور جی نے گوادر سمیت بلوچستان کے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثر علاقوں میں مفت سروسز کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب متاثرین ایک دن کے لیے مفت آن نیٹ منٹس حاصل کرنے کے لیے # 9090 *ڈائل کرکے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ مذکورہ نمبر ڈائل کرنے سے صارفین کو 20آن نیٹ منٹ حاصل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق زونگ فور جی کی اس آفر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگ پاکستان بھر کے تمام زونگ نمبرز پر کم از کم بیلنس کی کسی شرط کے بغیر مفت کالز کر سکتے ہیں۔ زونگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’زونگ فوری جی پاکستانیوں کی اجتماعی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘